احمدی نژاد کا حسن روحانی کے مقابلے میں صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان
تہران(آن لائن) سابق ایرانی صدر اور بنیاد پرست سیاست دان محمود احمدی نژاد نے ایک بار پھر صدارتی انتخابات کیلئے قسمت آزمائی کا فیصلہ کر لیا۔ 2017 ءمیں صدارتی انتخابات میں حسن روحانی کے مقابلے میں میدان میں اترینگے ۔ ایرانی نیوز ویب پورٹل انتخاب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق صدر نے آئندہ صدارتی انتخابات میں دوبارہ امید وار بننے کی ٹھان لی ہے۔