تائیوان دھماکوں سے گونج اُٹھا، پائپ لائن پھٹنے سے 24افرادجاں بحق

تائیوان دھماکوں سے گونج اُٹھا، پائپ لائن پھٹنے سے 24افرادجاں بحق
تائیوان دھماکوں سے گونج اُٹھا، پائپ لائن پھٹنے سے 24افرادجاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تائی پے (مانیٹرنگ ڈیسک) تائیوان کا جنوبی شہر گاو¿شی اونگ یکے بعد دیگر کئی دھماکوں سے گونج اُٹھا جس کے بعد آگ نے پورے علاقے کو روشن کردیا، یہ کوئی تقریب نہیں بلکہ گیس پائپ لائنوں کے پھٹنے سے ہونے والاحادثہ تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور 270 زخمی ہوگئے ہیں۔
فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ مختلف ہسپتالوں میں دھماکوں سے زخمی ہونے والوں کا ہجوم ہے، علاقے کی گیس لائنوں میں دراڑیں آگئی تھیں۔
نیشنل فائر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شام متاثرہ علاقے سے گیس لیک ہونے کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد دو سے تین مربع کلومیٹر کے علاقے میں دھماکے ہوئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں میں آنے والی تصاویر میں عمارتوں کو نذرِ آتش ہوتے اور سڑکوں کو پہنچنے والا شدید نقصان دیکھا جا سکتا ہے۔چینی خبر رساں ادارے شن نوا کا کہنا ہے کہ دھماکوں سے قبل مختلف سڑکوں کے گٹروں سے ’گیس جیسی بدبو‘ اٹھ رہی تھی۔
مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کی کوششوں کے باوجود مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے تک بھی مختلف مقامات پر شعلے بھڑک رہے تھے۔