داعش نے اپنے پیروکاروں کو مغرب میں بچوں کے قتل کا حکم دے دیا

داعش نے اپنے پیروکاروں کو مغرب میں بچوں کے قتل کا حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دہشت گرد تنظیم داعش نے اپنے پیروکاروں کو مغرب میں معصوم بچوں کو اپنے خونخوار حملوں کا نشانہ بنانے کا حکم دے دیا ہے، دہشت گرد تنظیم نے خفیہ ٹیلی گرام ایپ کے ذریعے اپنے حامیوں کو یہ پیغام بھیجا ہے۔

سعودی عرب پر میزائل حملہ ، پاکستان کا اظہار تشویش، برادر اسلامی ملک کے ساتھ ہیں: دفتر خارجہ
دی سن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی انسداد دہشت گردی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے داعش کے دہشت گردوں کی چند ٹیلی فون کالز ٹریک کی ہیں جن میں دہشت گرد مغرب میں موجود اپنے حامیوں سے شام میں فضائی حملوں میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کا انتقام لینے کے لئے اکسا رہے ہیں۔دہشت گرد تنظیم کے مطابق شامی بچوں کے قتل کا انتقام مغرب میں بچوں کا خون بہانے سے ہی پورا ہوگا۔داعش سے منسلک تنظیم قسطنطنیہ فاﺅنڈیشن نے خونخوار دہشت گردوں کو پیغام میں کہا کہ وہ مغربی ممالک ، خاص طور پر امریکہ ، آسٹریلیا اور یورپ میں بچوں کو قتل کرکے شام میں شہید ہونے والے بچوں کو انتقام لیں۔

ؒڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں