بھارتی دباﺅ مسترد، روس کا پاکستان کو جدید لڑاکاہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا فیصلہ

بھارتی دباﺅ مسترد، روس کا پاکستان کو جدید لڑاکاہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا ...
بھارتی دباﺅ مسترد، روس کا پاکستان کو جدید لڑاکاہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اور امریکی گٹھ جوڑ کے باوجود روس نے پاکستان کو جدید لڑاکاہیلی کاپٹر زایم آئی 28دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے جبکہ دونوں ممالک کے مابین ایم آئی35 ہیلی کاپٹرز کی فراہمی کا سمجھوتہ پہلے ہی ہوچکاہے ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق روس سے پاکستان کو48 ایم آئی35 ہیلی کاپٹرز ملنے سے متعلق شرائط وضوابط طے پاگئے ہیں جس کے بعد روس نے پاکستان کو ایم آئی 28 ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے پر بھی رضامندی کا اظہار کردیاہے۔ یہ ہیلی کاپٹرز رات کے وقت پرواز اور حملہ کرنے کی صلاحیت کے حامل ہیں اور ان سے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت مدد ملے گی۔
کہاجارہاہے کہ یہ معاہدے دونوں ممالک کے مابین دہائیوں تک رہنے والی سرد جنگ کے خاتمے اور تعلقات میں گرم جوشی کے واضح شواہد ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق روس سے کئی دہائیوں تک اربوں ڈالر کا اسلحہ خریدنے والے پاکستان کے روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو ہیلی کاپٹرکی فراہمی پر اعتراض کیاتاہم روسی حکام نے بھارتی دباﺅ مسترد کردیا اور اسے پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیاجارہا ہے۔
یادرہے کہ ایک امریکی اخبار نے لکھاہے کہ امریکہ اور بھارت کی قربتوں کی وجہ سے پاکستان نے بھی روس سے تعلقات استوار کرناشروع کردیئے ہیں ۔