ایم کیو ایم سے متعلق دستاویز، سکاٹ لینڈ یارڈ کو سرفراز مرچنٹ کے تحفظ کی فکر لاحق ہو گئی

ایم کیو ایم سے متعلق دستاویز، سکاٹ لینڈ یارڈ کو سرفراز مرچنٹ کے تحفظ کی فکر ...
ایم کیو ایم سے متعلق دستاویز، سکاٹ لینڈ یارڈ کو سرفراز مرچنٹ کے تحفظ کی فکر لاحق ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی میڈیا میں ایم کیو ایم اور منی لانڈرنگ کیس سے متعلق دستاویزات منظر عام پر آنے کے بعد سکاٹ لینڈ یارڈ کو لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے رہنماءسرفراز مرچنٹ کے تحفظ کی فکر لاحق ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نے سرفراز مرچنٹ کے گھر کا دورہ کر کے ان سے بات چیت کی اور پاکستانی میڈیا پر لیک ہونے والی دستاویزات سے متعلق بات چیت بھی کی۔ پولیس ذرائع نے سرفراز مرچنٹ کے گھر کے دورہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دستاویز سامنے آنے کے بعد پولیس کو سرفراز مرچنٹ کے تحفظ کی فکر ہے اور وہ اسی سلسلے میں ان کے گھر گئے تھے جہاں ان سے دستاویز کے متعلق بات چیت کرنے کیساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سرفراز مرچنٹ نے بھی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اپنی حفاظت سے متعلق لاحق خدشات پر سکاٹ لینڈ یارڈ کو آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو میڈیا پر دستاویز کے حقائق سامنے آنے سے متعلق بات چیت کے دوران تفصیل سے بتا دیا کہ دستاویز کس نے اور کیسے پھیلائی۔