سعودی عرب نے بڑی آسانی پیدا کر دی ، ایسا منصوبہ جس کا پورے مشرق وسطیٰ میں کوئی ثانی نہیں

سعودی عرب نے بڑی آسانی پیدا کر دی ، ایسا منصوبہ جس کا پورے مشرق وسطیٰ میں کوئی ...
سعودی عرب نے بڑی آسانی پیدا کر دی ، ایسا منصوبہ جس کا پورے مشرق وسطیٰ میں کوئی ثانی نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پہلے سعودی حکومت کی طرف سے دبئی کے برج الخلیفہ کے مقابلے میں دنیا کی بلند ترین عمارت بنانے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر اب کام جاری ہے اور عمارت 20فیصد تک مکمل کی جا چکی ہے، اور اب سعودی حکام کی طرف سے الحرمین ٹرین منصوبے کا اعلان کر دیا گیا ہے جو مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا سفری منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ دراصل سعودی عرب کے پہلے سے موجود ریلوے کے نظام میں توسیع کا منصوبہ ہے، اس منصوبے کے تحت سعودی عرب کا کونہ کونہ ٹرین کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک کر دیا جائے گا۔
الحرمین ٹرین منصوبہ کئی حوالوں سے اہمیت کا حامل ہے۔ بنیادی طور پراس کا مقصد عازمین حج و عمرہ کی روبروزبڑھتی تعداد اور مقامی شہریوںکی سفری ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ اس منصوبے سے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ روڈ پر ٹریفک کا دباﺅ بہت زیادہ حد تک کم ہو جائے گاجہاں آئے روز حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتاہے،سڑکوں پر ٹریفک کم ہونے سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔مزید براں اس منصوبے سے نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے جس سے سعودی نوجوانوں کو روزگار مہیا ہو گا۔
منصوبے کے تحت مکہ مکرمہ سے براستہ جدہ مدینہ منورہ تک ٹریک بچھایا جا ئے گا جس کی لمبائی 450کلومیٹر ہو گی۔ ٹریک پر جدید سگنل اور کمیونیکیشن سسٹم نصب کیا جائے گا۔یہ منصوبہ دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں ٹریک کے اطراف میں عمارتیں، انڈرپاس ، اوور ہیڈ برج و دیگر تعمیرات کی جائیں گی،جن میں ریلوے سٹیشنز کی تعمیر بھی شامل ہے۔ دوسرے مرحلے میں ٹریک بچھایا جائے گا اور ٹرینوں کی خریداری کی جائے گی۔