افغان خاتون اول نے فرانس میں حجاب پر پابندی کی حمایت کر دی

افغان خاتون اول نے فرانس میں حجاب پر پابندی کی حمایت کر دی
افغان خاتون اول نے فرانس میں حجاب پر پابندی کی حمایت کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ویب ڈیسک)افغانستان کی نئی خاتون اول اشرف غنی کی بیوی رولاغنی نے فرانس میں متنازع نقاب پر پابندی کی حمایت کر دی ہے، انہوں نے مکمل برقعے کا اندھے پن سے موازنہ کرتے ہوئے افغانستان میں عورتوں کی عزت میں اضافے کیلئے خصوصی مہم چلانے کی تیاری کا اعلان بھی کیا۔صدارتی محل میں غیر ملکی میڈیا کو ایک انٹر ویو میں 5 زبانوں پر عبور رکھنے والی رولا غنی نے پیرس کی معروف یونیورسٹی میں اپنی تعلیم کا زمانہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ تمام نوجوان لڑکیوں کے پاس ہیڈ سکارف ہوتے تھے جو وہ سکول سے باہر جاتے ہوئے پہنتی تھیں۔ فرانس میں جب حجاب اور نقاب کا مسئلہ اٹھا تو مجھے بڑی حیرانی ہوئی، برقعہ خواتین کو آز ادانہ نقل وحرکت سے روکتا ہے اور میں اس پر پابندی کے فرانسیسی قانون سے مکمل طور پر اتفاق کرتی ہوں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ افغانستان میں اپنے شوہر کے صدر بننے کے بعد وہ اب تک اپنے کردار کا تعین کر رہی ہیںتاہم انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے شوہر کے اقتدار کے پانچ سال مکمل کرنے تک افغانستان میں مرد اپنی بیویوں کے کردار کو ماننے کے قابل ہو جائیں گے۔ 66 سالہ رولاغنی نے فرانس، لبنان اور امریکی یونیورسٹیوں سے ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں، اپنے شوہر اشرف غنی سے انکی پہلی ملاقات لبنان میں ہوئی تھی۔