کشمیریوں کے لئے ستمبر بھی ستم گر، 44شہید،مقبوضہ وادی میں کرفیوکا 85واں روز،مکمل ہڑتال
سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)برہان وانی کی شہادت کے بعد پچاسی روز سے بھارتی بربریت برداشت کرتے کشمیریوں کے لئے ستمبر بھی ستم گر ثابت ہوا، گزرے مہینے کے دوران بھارتی فورسز نے چوالیس کشمیریوں کو شہید کردیا، درجنوں بینائی سے محروم ہوگئے ، سیکڑوں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا لیکن کشمیری عوام کا جذبہ آزادی کم ہونے کے بجائے مزید بڑھتا ہی جارہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں آج پچاسی ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے، لوگ گھروں میں قید ہیں جبکہ سڑکوں پر ویرانی ہی ویرانی ہے۔ مارکیٹیں، تعلیمی ادارے اور دفاتر بھی بند ہیں۔ طویل ترین کرفیو کے باعث شہریوں ترین غذائی قلت کا بھی سامنا ہے۔ دوسری جانب وادی کی صورتحال بھی بدستور کشیدہ ہے ، کرفیو کے باوجود کئی مقامات پر قابض افواج سے جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔