7 نیٹو اتحادیوں کا نئی فورس بنانے کا منصوبہ

7 نیٹو اتحادیوں کا نئی فورس بنانے کا منصوبہ
7 نیٹو اتحادیوں کا نئی فورس بنانے کا منصوبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک یوکرین میں روس کی مداخلت کے بعد یورپی فوجی تنظیم نیٹو کے ساتھ اتحادی ممالک نے ملکر ایک نئی سریع الحرکت فوج تیار کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔ یہ فوج ایک ڈویژن (تقریباً 10000 فوجی) پر مشتمل ہوگی اور اس کا خصوصی وصف انتہائی سرعت کے ساتھ ایکشن کرنا اور مطلوبہ جگہ پر تعیناتی ہے۔ امکان ہے کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اس فوج کے قیام کا اعلان اگلے ہفتے نیٹو سمٹ کے موقع پر کردیں۔ روس کی یوکرین میں مداخلت کے بعد یورپی ممالک اس بارے میں سنجیدگی سے غور کررہے ہیں کہ ایسی مضبوط اور محدود فوج قائم کی جائے جو مشرقی یورپ کے اتحادیوں کو روسی پیش قدمی سے تحفظ دے سکے۔ اس فوج کی تشکیل کیلئے ڈنمارک، لیٹویا، ایسٹونیا، لتھوانیا، ناروے اور نیدرلینڈز تعاون کررہے ہیں۔