نیٹو میں کس طرح کا ساتھ، ہمارے اتحادیوں کا اسلحہ داعش سے برآمد ہو رہا ہے:اردگان

نیٹو میں کس طرح کا ساتھ، ہمارے اتحادیوں کا اسلحہ داعش سے برآمد ہو رہا ...
نیٹو میں کس طرح کا ساتھ، ہمارے اتحادیوں کا اسلحہ داعش سے برآمد ہو رہا ہے:اردگان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (آئی این پی)ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ہم نے دہشت گرد تنظیموں کو آلہ کار بناتے ہوئے کھیلے جانے والے کھیلوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ صدارتی کمپلکس میں یوم ظفر کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی پیش رفت کے حوالے سے تمام تر متبادل ہر لمحہ ہمارے سامنے ہیں۔ مدت بعد اپنے ہاتھوں میں پن نکلے ہوئے بموں کے ساتھ تنہا رہ جائیں گے۔ ہدف داعش ہے۔ اس وقت ہمارے اتحادیوں کا اسلحہ داعش کے پاس سے برآمد ہو رہا ہے۔ یہ کس قسم کا اتحاد ہے؟ یہ نیٹو میں کس طرح کا ساتھ ہے، بومے رینگ کی طرح یہ اسلحہ انہی کے سر پر آن پڑے گا۔