بھارت چین کشیدگی، مودی نے وزرا کو ڈوکالام تنازعے کے بارےمیں بیان دینے سے روک دیا

بھارت چین کشیدگی، مودی نے وزرا کو ڈوکالام تنازعے کے بارےمیں بیان دینے سے ...
بھارت چین کشیدگی، مودی نے وزرا کو ڈوکالام تنازعے کے بارےمیں بیان دینے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے کابینہ کے وزرا کو ڈوکالام تنازعے کے بارے میں بیان دینے سے روک دیا۔ بھارتی میڈیاکے مطابق نریندر مودی نے نئی دہلی میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈوکالام علاقے کی کشیدگی کے بارے میں کسی بھی طرح کا بیان جاری کرنا وزارت خارجہ کی ذمہ داری ہے۔

بھارتی وزیر اعظم کے اس بیان کے بعد وزیردفاع ارون جیٹلی نے ڈوکالام کشیدگی کے بارے میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دینے سے اجتناب کیا اور کہا کہ وزارت خارجہ کا بیان کافی ہے۔

بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی کہ جو ستر دن سے جاری تھی، بھارت اور چین کی جانب سے اپنے فوجیوں کو پیچھے ہٹانے کے بعد تھم گئی ہے۔ بھارت اور چین کے درمیان چار ہزار کیلومیٹر طویل مشترکہ سرحدیں ہیں۔