مسافر بحری جہاز ڈوبنے سے 43ہلاک ،16لا پتہ
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)بحرالکاہل میں جزیرہ کمچیتکا کے قری روس کا ایک مسافر بحری جہاز ڈوبنے سے 43مسافر ہلاک ہوئے گئے ہیں اور 16مسافرتاحال لاپتہ ہیں ۔تفصیلات کے مطابق روسی میڈیا کے مطابق روس کے مسافر بحری جہاز میں 132مسافر سوار تھے جن میں سے 63افراد کو ریسکیو آپریشن کے ذریعے بچا لیا گیاہے جبکہ 16افراد لاپتہ ہیں اور 43افرادکی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔
حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں 78روسی اور دیگر ممالک کے 54مسافر سوار تھے ۔حادثے کے بعد ریسکیو کے 800 اہلکار سمندر کے صفر ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔جہاز کے ڈوبنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم تفتیش جاری ہے اور جلد ہی جہاز کے ڈوبنے کی وجہ کا پتہ لگا لیا جائے گا۔