چینی صوبے ہبئی میں مسافر بس جھیل میں گرنے سے 17افراد ہلاک ، 2زخمی

چینی صوبے ہبئی میں مسافر بس جھیل میں گرنے سے 17افراد ہلاک ، 2زخمی
چینی صوبے ہبئی میں مسافر بس جھیل میں گرنے سے 17افراد ہلاک ، 2زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی صوبے ہبئی میں مسافر بس جھیل میں گرنے سے 17افراد ہلاک اور 2زخمی ہو گئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی صوبے ہبئی کے میﺅلنگ ٹاﺅن کے قریب مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر جھیل میں جا گری ، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 17افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دو کو زندہ نکال لیا گیا ہے ۔ بس میں 20مسافر سوار تھے ۔

روس کا خلائی جہاز”پراگریس“ خلاءمیں جل کر تباہ ہو گیا

حادثے میں ہلاک ہونے والے مسافروں کو جھیل سے نکال لیا گیا ہے اوردونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے ۔بس کو جھیل سے نکال لیا گیا ہے اور ایک شخص کی تلاش جاری ہے ۔
چین کے بعض علاقے پچھلے دو روز سے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں تاہم حادثے کہ وجہ دھند یا موسمی تبدیلی کو اقرار نہیں دیا گیا اور تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔