عہدہ سنبھالنے کے بعد اگر ڈونلڈ ٹرمپ بیرون ملک دوروں کا منصوبہ بناتے ہیں تو اس میں پاکستان بھی شامل ہو گا:ترجمان وائٹ ہاﺅس

عہدہ سنبھالنے کے بعد اگر ڈونلڈ ٹرمپ بیرون ملک دوروں کا منصوبہ بناتے ہیں تو اس ...
عہدہ سنبھالنے کے بعد اگر ڈونلڈ ٹرمپ بیرون ملک دوروں کا منصوبہ بناتے ہیں تو اس میں پاکستان بھی شامل ہو گا:ترجمان وائٹ ہاﺅس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان وائٹ ہاﺅس تصدیق نے کی ہے کہ اگر نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عہد ہ سنبھالنے کے بعد اگر بیرون ملک دوروں کا منصوبہ بناتے ہیں تو اس میں پاکستان کا دورہ بھی شامل ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وائٹ ہاﺅس کا کہناتھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اگر بیرون ملک دوروں کا کوئی منصوبہ بنائیں گے تو وہ کچھ ملکوں کا انتخاب کریں گے جن میں پاکستان بھی ضروری طور پر شامل ہو گا ۔
واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم نوازشریف نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا جس میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جس پر ٹرمپ نے نوازشریف کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان شاندار ملک ہے وہ ضرور آنا پسند کریں گے ۔
ترجمان وائٹ ہاﺅس کا کہناتھاکہ امریکی صدر باراک اوباما نے بھی پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن کچھ پیچیدگیوں کے باعث عملدرآمد نہیں ہوسکا۔