پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے: برطانیہ

پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے: برطانیہ
پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے: برطانیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزارت داخلہ نے اپنی حکومت کو ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس سمیت کسی بھی مقدمے میں ملوث افراد کو پاکستان کے حوالے نہ کرنے کی سفارش کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص پاکستان کے حوالے نہ کیا جائے اور حکام عمران فاروق کے قاتلوں کو برطانیہ لانے کے انتظامات کرے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات میں پاکستان کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ برطانیہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹے گا۔