امریکہ کا سب سے خطرناک ہتھیار اس کے سب سے بڑے دشمن ملک کے ہاتھ لگ گیا، مگر کیسے؟ جواب ایسا کہ امریکی فوج بھی چکراگئی

امریکہ کا سب سے خطرناک ہتھیار اس کے سب سے بڑے دشمن ملک کے ہاتھ لگ گیا، مگر ...
امریکہ کا سب سے خطرناک ہتھیار اس کے سب سے بڑے دشمن ملک کے ہاتھ لگ گیا، مگر کیسے؟ جواب ایسا کہ امریکی فوج بھی چکراگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک) امریکا اپنے سب سے بڑے دشمن شمالی کوریا پر آئے روز کوئی نئی پابندی عائد کرتا ہے اور حتٰی کہ اقوام متحدہ کی مددسے بھی اس پر سخت ترین پابندیاں عائد کروا چکا ہے، مگر یہ کیا، امریکا کا خطرناک ترین ہتھیار شمالی کوریا کے پاس پہنچ گیا اور صدر کم جونگ ان اس کی فخریہ طور پر نمائش بھی کر رہے ہیں۔

وہ آدمی جس نے داعش کی بنیاد رکھی لیکن بہت کم لوگوں کو اس کے بارے میں معلوم ہے، یہ البغدادی نہیں بلکہ۔۔۔ ایسا تہلکہ خیز انکشاف منظر عام پر کہ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی
اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اس کا اتحادی جنوبی کوریا اس بات پر حیرت زدہ ہیں کہ بحری جنگ اور سمندری پٹرولنگ میں استعمال ہونے والی تباہ کن GU-19 گیٹلنگ گنز کی بڑی تعداد شمالی کوریا کے پاس پہنچ چکی ہے، اور دونوں ملک یہ پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ شمالی کوریا نے یہ ہتھیار کیسے اور کہاں سے حاصل کئے۔ جنوبی کوریائی ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق صدر کم جونگ ان یہ جدید اور خطرناک گنیں جنوبی کوریا کی سمندری سرحدوں کے ساتھ گشت کرنے والی اپنی جنگی کشتیوں پر نصب کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ انتہائی طاقتور گنیں امریکی کمپنی جنرل ڈائنامکس کی بنائی ہوئی ہیں۔ کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق یہ ایک لائٹ ویٹ، قابل بھروسہ اور مہلک گن ہے اور اسے بحری آپریشنز کے لئے ایک آئیڈیل ہتھیار قرار دیا جاتا ہے۔ یہ منی گن ایک منٹ میں 1300 فائر کرسکتی ہے اور عموماً اسے بحری سرحدوں پر پٹرولنگ کرنے والی کشتیوں پر نصب کیا جاتا ہے۔ جنوبی کوریا کے دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کم جونگ ان نے اپنی تقریباً 400 پٹرولنگ کشتیوں پر یہ گنیں نصب کردیں تو جنوبی کوریا کے لئے صورتحال انتہائی خطرناک ہوجائے گی اور کسی جھڑپ کی صورت میں امریکا بھی اسے بڑے نقصان سے بچا نہیں پائے گا۔