دبئی میں دو ایتھوپیا کے باشندو ں نے پاکستانی کو لفٹ دے کر لوٹ لیا

دبئی میں دو ایتھوپیا کے باشندو ں نے پاکستانی کو لفٹ دے کر لوٹ لیا
دبئی میں دو ایتھوپیا کے باشندو ں نے پاکستانی کو لفٹ دے کر لوٹ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (نیوز ڈیسک)عرب ممالک میں غیر ملکیوں کو ویسے ہی سخت مشکلات کا سامناہے اور اوپر سے دبئی کی عدالت میں ایسا کیس آیا جس میں ایک پاکستانی کو دو ایتھوپیا کے باشندے مبینہ طور پر گاڑی میں لفٹ دے کر تین سو درہم لوٹ کرفرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی 30سالہ نوجوان نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایاکہ جنوری 2013میں تقریباً صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب الاویر کے مقام پر کھڑا بس کا انتظار کر رہا تھا توا تنے میں ایک سفید رنگ کی کرولا گاڑی اس کے سامنے آ کر رکی جس میں افریقی ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے اسے ’دیر ا‘ تک دس درہم کے عوض لفٹ دینے کی پیشکش کی ۔
پاکستانی نوجوان نے بتایا کہ اس نے ان کی پیشکش قبول کر لی اور گاڑی میں فرنٹ سیٹ پر سوار ہو گیا جبکہ ڈرائیور کا ساتھی پیچھے بیٹھا ہو اتھا ۔پاکستانی نوجوان کا کہناتھا کہ افریقی شخص نے گاڑی پانچ منٹ تک چلانے کے بعد سنٹرل جیل کے سامنے گاڑی روک دی اور جب میں نے ان سے پوچھا کہ آپ نے گاڑی کیوں روکی تو پیچھے بیٹھے شخص نے میرے گردن پر زور دار چماٹ ماری اور گاڑی سے اتر گیا ۔گاڑی سے اترنے کے بعد اس شخص نے مجھے بازو سے پکڑ کر باہر کھینچنا شروع کر دیا جبکہ گاڑی میں موجود ڈرائیور نے میرے دوسرا ہاتھ پکڑ کر مجھے اندر کی جانب کھنچنے لگا ۔
باہر کھڑے آدمی نے میرا بٹوا چھین لیا اور اس میں سے تین سو درہم نکال لیے اور بٹوا پھینک دیا جس کے بعد وہ مجھے سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے ۔
30سالہ نوجوان نے بتایاکہ پھر اس نے پولیس کو اطلاع کی اور اپنی شکایت درج کروائی ۔پولیس کی جانب سے دکھائی گئی کچھ تصویروں میں پاکستانی نے اس شخص کو پہنچان لیا ۔29سالہ شخص اب جو جس سے اغواءکے کیس میں بھی تفتیش جاری ہے ،اس نے واردات کو ماننے سے انکار کر دیا ہے ۔عدالت نے سماعت 21جون تک ملتوی کر دی ہے ۔