سعودی بادشاہ کی انڈونیشیا آمد، جہاز لینڈ کرتے ہی اس کے ساتھ ایسی چیز لاکر لگادی گئی کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، ایسا منظر آج تک کسی نے نہ دیکھا ہوگا کہ۔۔۔

بین الاقوامی

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرماں روا شاہ سلمان گزشتہ دنوں 9روزہ دورے پر انڈونیشیاءپہنچنے ہیں۔ انڈونیشیاءپہنچ کر جب ان کے طیارے نے لینڈنگ کی تو ایک ایسی چیز لا کر طیارے کے ساتھ لگا دی گئی کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق مسافروں کے اترنے کے لیے طیاروں کے ساتھ سیڑھی لگائی جاتی ہے لیکن جب شاہ سلمان کا طیارہ ایئرپورٹ پر رکا تو اس کے ساتھ ایک سنہرا برقی زینہ (Escalator)لا کر لگا دیا گیا جس پر کھڑے ہو کر شاہ سلمان طیارے سے زمین پر اترے جہاں انڈونیشیئن حکام ان کے استقبال کے لیے قطار بنائے کھڑے تھے۔

خانہ کعبہ کی تصویر اور ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ایک ویڈیو جس نے انٹرنیٹ پر تہلکہ برپا کردیا لیکن دراصل اس کی حقیقت کیا ہے؟ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا
رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان 2برقی زینے سعودی عرب سے اپنے ساتھ لے کر گئے ہیں۔ وزراءاور شہزادوں سمیت ان کے ساتھ 1ہزار سے زائد لوگ اس دورے پر انڈونیشیاءپہنچے ہیں۔ ان کے ہمراہ لیجائے گئے سازوسامان کا وزن 506ٹن تھا جس میں 2مرسیڈیز سمیت درجن بھر گاڑیاں بھی شامل تھیں۔شاہ سلمان جب انڈونیشیاءمیں اترے تو بارش شروع ہو گئی جس پر ان کے اوپر 7چھتریاں تان کر آگے لیجایا گیا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ شاہ سلمان اپنے اس دورے کے دوران انڈونیشیاءمیں بھاری سرمایہ کاری کا بھی اعلان کریں گے۔