آسٹریلیا میں پاکستانی اوبر ڈرائیور نے مسافر خاتون کو ایسی خطرناک بات کہہ دی کہ اسے فوری معطل کردیا گیا ،کیا کہا جان کر آپ بھی گھبر ا جائیں گے

آسٹریلیا میں پاکستانی اوبر ڈرائیور نے مسافر خاتون کو ایسی خطرناک بات کہہ دی ...
آسٹریلیا میں پاکستانی اوبر ڈرائیور نے مسافر خاتون کو ایسی خطرناک بات کہہ دی کہ اسے فوری معطل کردیا گیا ،کیا کہا جان کر آپ بھی گھبر ا جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا میں ٹیکسی سروس اوبر نے شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق کے شبہے میں ایک پاکستانی ڈرائیور کو معطل کردیا ہے۔ ڈرائیورپر الزام ہے کہ وہ آسٹریلوی پارلیمنٹ کو دھماکے سے تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا ،تاہم ڈرائیور کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک خاتون مسافر اپنے گھر جانے کی غرض سے اوبر ٹیکسی کو بلایا، جس کے ڈرائیور نے اس خاتون کو بتایا کہ اس کا تعلق پاکستان سے ہے۔ڈرائیور نے دوران سفر بتایا کہ وہ کینبرا شاپنگ مال اور آسٹریلوی پارلیمنٹ کو دھماکے سے اڑانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔خاتون نے ڈرائیور سے بہانے سے پیٹرول پمپ پر رکنے کا کہا ، جہاں اس نے پولیس کو فون کر کے بلایا، تاہم پولیس کو تلاشی کے دوران کار سے کسی قسم کی مشکوک شے برآمد نہیں ہوئی۔ بعد ازاں خاتون کو اس کے گھر پہنچا دیا گیا ،لیکن ڈرائیور کو گرفتار نہیں کیا گیا۔اوبر کمپنی کا کہنا ہے کہ کمپنی کو جیسے ہی واقعے کا علم ہوا، تو انہوں نے مشتبہ ڈرائیور کی اوبر ایپ تک رسائی پر پابندی عائد کردی ہے۔

میچ کے دوران مصباح کا ”جادو“ دیکھ کر ایمپائر اور کمنٹیٹرز بھی حیران رہ گئے، سکور لینے کے دوران بلے کے ہینڈل کا حشر نشر ہو گیا مگر کپتان نے ایک ہی جھٹکے میں ایسا کام کر دیا کہ ایمپائر نے فوراً بیٹ پکڑ لیا اور۔۔۔