بھارتی مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ،اقوام متحدہ سے رجوع کیا تو مودی کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے :سماج وادی پارٹی رہنمامحمد اعظم خان

بھارتی مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ،اقوام متحدہ سے رجوع کیا تو مودی ...
بھارتی مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ،اقوام متحدہ سے رجوع کیا تو مودی کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے :سماج وادی پارٹی رہنمامحمد اعظم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رامپور( ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستان کی بڑی سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی کے مرکزی رہنما محمد  اعظم خان نے وزیر اعظم نریندرا مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پورے ہندوستان میں مسلمان کافی پریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں،اگر بھارتی مسلمانوں نے اپنے اوپرڈھائے جانے والے مظالم کے حوالے سے اقوام متحدہ سے رجوع کیا تو نریندرا مودی کہیں منہ دکھانے کے لائق نہیں رہیں گے ۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو ہندوستان میں ہراساں کیا جارہا ہے ،اگر مسلم سماج اقوام متحدہ سے رجو ع کرتااور اپنے اوپر ڈھائے جانے والے مظالم پیش کرتا ہے تو پھر مودی کہیں پر بھی اپنا منہ دیکھانے کے قبل نہیں رہیں گے،بھارتی وزیر اعظم اس دوہرے معیار اور رویے کو روکیں وگرنہ اس کے سنگین ترین نتائج کا سامنا کرنے کے لئے تیا ر ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ انڈین مسلمان قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہے اور اس کو اپنی آخری سانس تک جاری رکھے گا جبکہ بھارتی وزیراعظم نہ تو اسلام سے واقف ہیں اور نہ ہی ہندوازم سے۔اترپردیش کے انتہا پسند وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو اپنا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کے بیان اور عمل میں بڑا تضاد ہے ، یوگی غیر قانونی قبضوں اور اراضیات پرسخت اقدامات کی اداکاری کرتے ہیں مگر ان کا ردعمل اس وقت دیکھائی نہیں دیتا جب ان کی ہی حکومت کا ایک منسٹر کروڑ وں روپے کی لاگت سے اپنے گھر کے لئے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث پایا جاتا ہے۔