”میری شادی ہے اور میری بہترین سہیلی پاکستانی لڑکی کو ویزا نا ملا اب ۔۔“بھارتی دلہن نے سوشل میڈیا پر ایسی بات لکھ دی کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا

”میری شادی ہے اور میری بہترین سہیلی پاکستانی لڑکی کو ویزا نا ملا اب ...
”میری شادی ہے اور میری بہترین سہیلی پاکستانی لڑکی کو ویزا نا ملا اب ۔۔“بھارتی دلہن نے سوشل میڈیا پر ایسی بات لکھ دی کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی دلہن نے اپنی پاکستانی دوست کو شادی میں شرکت کیلئے ویزا نہ ملنے پر احتجاجاُُسوشل میڈیا کا سہارا لے لیا ۔ 

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق بھارتی لڑکی پروی ٹھاکر نے اپنی شادی میں شرکت کیلئے پاکستان سے اپنی سہیلی سارہ منیر کو مدعو کیا تاہم اسے بھارتی ویزا جاری نہیں کیا گیا جس کے بعد پروی ٹھاکر نے احتجاجاُُ اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر سٹیٹس میں سارہ ماجرہ کھول کر رکھ دیا ۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کےلئے روانہ ہو گئی

پروی ٹھاکر نے سوشل میڈیا پر لکھاہے کہ ”میں بھارتی شہری ہوں اور پاکستانی لڑکی سارہ منیر میری بہترین دوست ہے جسے بھارت کی جانب سے ویزا جاری نہیں کیا گیا جس پر بے حد تشویش ہے “۔
پروی ٹھاکر نے مزید لکھا ہے کہ دسمبر میں اس کی شادی ہے جس کیلئے اس نے سارہ منیر کو مدعو کر رکھا تھا مگر اب اسے بھارتی ویزا جاری نہیں کیا جا رہا ۔”کیا کوئی ہے جو سارہ منیر کو ویزا دلوانے میں اسکی مدد کرے“۔
سارہ منیر ان دنوں امریکہ میں ملازمت کر رہی ہے جو دو بار بھارت بھی جا چکی ہے مگر اب اس نے سہیلی کی شادی پر جانے کیلئے ویزا کی درخواست دی جسے بغیر کسی وجہ کہ مسترد کر دیا گیا ہے ۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

پروی ٹھاکر نے فیس بک پر لکھا ہے کہ میری اور سارہ منیر کی دوستی کے بارے میں جاننے والوں کو یہ باخوبی اندازہ ہو گا کہ ویزا نہ ملنے کے بعد ہم دونوں سہیلیاں کس قدر رنجیدہ ہیں ۔
”مذہب اور قومیت نہ چھوڑنے کے باوجود کبھی دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ حائل ہو جاتی ہے اور کبھی کچھ اور “۔ ہم سجھتے ہیں کہ دونوں ملکوں کی تاریخ میں اقتصادی اور سیاسی مشکلات موجود ہیں مگر اس کے اثرات انسانی تعلقات اور روابط پر پڑنا انتہائی خطرناک ہیں جس کے بارے میں کوئی بھی نہیں سوچتا ۔
پروی ٹھاکر نے اپنی پوسٹ میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ قومیتوں کو تبدیل کرنے اور انکی مدد کرنے کیلئے اس معاملے کو متعلقہ حکام تک پہنچانے میں مد د کی جائے ۔

شیخوپورہ اور گردونواح میں شدید دھند ، موٹر وے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا

اس حوالے سے پاکستانی لڑکی سارہ منیر نے کہا ہے کہ اسے اپنی سہیلی کی شادی میں شرکت سے روکے جانے پر شدید دکھ ہوا ہے۔”پانچ سال قبل ہم کولمبیا جرنلزم سکول میں ملی تھیں جہاں سے ہم نے گریجوایٹ پروگرام کی ڈگری لی “۔ پروی ٹھاکر کے پاس رہنے کی جگہ نہیں تھی تو میں نے اسے اپنے کمرے میں رہنے کی جگہ دی جہاں سے ہماری دوستی کا آغاز ہوا جو آج تک قائم ہے ۔