ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپاﺅنڈ سے کون کونسی ویڈیوز ملی تھیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں، جان کر پوری دنیا دنگ رہ گئی، یہ تو کسی نے بھی نہ سوچا تھا کہ۔۔۔
نیویارک (ویب ڈیسک )امریکی انٹیلی جنس سی آئی اے نے 2011ءکے ایبٹ آباد آپریشن میں اسامہ بن لادن کے کمپاﺅنڈ سے حاصل ہونے والی ویڈیوز جاری کر دی ہیں جن میں اسامہ بن لادن کے بیٹوں بیٹیوں اور پوتے پوتیوں کی ایسی زندگی دکھائی گئی ہے کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ دنیا کے مطلوب ترین شخص کے اہلخانہ اس طرح سے شب و روز گزار سکتے ہیں۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیوز خود اسامہ بن لادن کے گھر کے افرادکی بنائی ہوئی ہیں جن میں بچوں کو پارک جیسی کسی جگہ پر کھیلتے، جھولا جھولتے ، پھسلن سیڑھیوں سے لطف اندوز ہوتے اور بندوق سے غبارے پھوڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔
’2018ءکی اس تاریخ کو ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارت سے ہٹا دیا جائے گا‘ 1984ءسے تمام الیکشنز کی درست پیشنگوئی کرنے والے شخص نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے خاتمے کی تاریخ بتادی
گھر کے اندر اور باہر فلمائی گئی ان ویڈیوز میں اسامہ بن لادن کے بچوں کو کسی خوف کے بغیر کسی بھی عام گھر کے بچوں کی سی زندگی جیتے دکھایا گیا ہے۔ ان میں سے ایک ویڈیو میں کمپاﺅنڈ کا وہ حصہ دکھایا گیا ہے جسے فارم ہاﺅس کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ یہاں گائے، مرغیوں، خرگوشوں سمیت کئی جانور پالے گئے تھے۔ان میں ایک بچی کی ویڈیو بھی موجود ہے جس کی عمر ابھی چند ماہ کی ہے جبکہ ایک ویڈیو میں بدلتے موسموں، بارش، برف باری اور آسمان میں پھیلی ست رنگی قوس قزح کو دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو سال کے مختلف دنوں میں بنائی گئی معلوم ہوتی ہے کیونکہ اس میں تمام موسم دکھائے گئے ہیں۔
ان ویڈیو زمیں ایک اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کی ویڈیو بھی شامل ہے جو اس وقت مبینہ طور پر القاعدہ کی قیادت کر رہا ہے۔ یہ ویڈیو حمزہ کی شادی کے موقع پر بنائی گئی تھی اور یہ اس کی نوجوانی کی واحد ویڈیو ہے جو منظرعام پر آئی ہے۔ اس سے قبل حمزہ کی کوئی نوجوانی کی ویڈیو دنیا نے نہیں دیکھی۔ سی آئی اے کے مطابق اسامہ بن لادن کے کمپیوٹر سے کچھ قابل اعتراض ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ سی آئی اے نے اسامہ بن لادن کے کمپاﺅنڈ میں موجود کمپیوٹرز سے حاصل ہونے والی چار لاکھ ستر ہزار دستاویزات گزشتہ روز جاری کر دی ہیں جن میں بڑی تعداد میں ویڈیوز بھی شامل ہیں۔