اتنی بر بریت کہ خودہی شرما گئے ،آئی ایس آئی ایس نے کمانڈروں کو ہدایات جاری کر دیں

اتنی بر بریت کہ خودہی شرما گئے ،آئی ایس آئی ایس نے کمانڈروں کو ہدایات جاری کر ...
اتنی بر بریت کہ خودہی شرما گئے ،آئی ایس آئی ایس نے کمانڈروں کو ہدایات جاری کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) عسکریت پسند گروپ دولت اسلامی عراق و شام (آئی ایس آئی ایس) کے متنازعہ جنگی حربوں کی وجہ سے ساری دنیا میں اس کا تاثر ایک انتہائی متشدد گروپ کے طور پر قائم ہوچکا ہے اور لبنانی اخبار ”السفیر“ کے مطابق اس گروپ کی طرف سے اپنے کمانڈروں کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ مخالفین کے سرکاٹنے کی ویڈیوز نہ بنائیں اور نہ ہی ایسا مواد انٹرنیٹ پر بھیجیں، آئی ایس آئی ایس نے اپنے اصول اور فلسفے کے خلاف بات کرنے والے کمانڈروں کے خلاف ایکشن بھی شروع کردیا ہے۔ اخبار کے مطابق القاعدہ کے سربراہ کے خلاف بیان دینے والے ایک کماندر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مذکورہ کمانڈر نے القاعدہ سربراہ ایمن الزواہری کے خلاف متنازعہ بیان دیا تھا۔ ایک دوسرے کمانڈر کو ”فری سیریا آرمی“ نامی تنظیم کو مرتد قرار دینے پر گرفتار کرلیا گیا اور اسی طرح کمانڈر ابوعامرالکویتی کو فیس بک اور ٹویٹر پر آئی ایس آئی ایس کے موقف کی ترویج میں ناکامی پر گرفتار کیا گیا، ایک دوسرے کمانڈر کو برطانوی خفیہ ایجنسیوں سے تعلق کی بناءپر ہلاک کردیا گیا۔ دریں اثناءآئی ایس آئی ایس کی ویب سائٹ پر ایسی تصویری ظاہر ہورہی ہیں جن میں اسرائیل میں اس گروپ کے جھنڈے لہرائے دکھائے گئے ہیں۔