سعودی عرب میں نوکریاں ،سعودیوں کی عدم دلچسپی
ریاض(مانیٹرنگ ڈ یسک)سعودی حکام نے حج کے موقع پر زائرین کی رہنمائی کیلئے سعودی نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر ملازمتوں کی پیشکش کی لیکن حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان اس میں دلچسپی نہیں لے رہے۔مدینہ میں حج بس سنڈیکیٹ کے ڈپٹی جنرل مینیجر مردان خشوگی نے ”عرب نیوز“سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حج سیزن میں ان کے دفتر میںریجسٹریشن کیلئے عرب نوجوان نہیں آرہے۔
بطور گا ٹیڈ کام کرنے کیلئے 1000ملازمین کی پیشکش کی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ملازمین بہت شاندار ہیں اور ان کیلئے تجربے کے سرٹیفیکیٹ کے علاوہ 6000سعودی ریال (تقریبً163493پاکستانی روپے)کا بونس بھی دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس ملازمت کیلئے صرف ادارے کے دفتر آکر ایک فارم پر کرنا ہو گا اور شناختی کارڈ جمع کروانا ہو گا جس کے بعد ایک کمیٹی موزوں امیدواروں کا انتخاب کر لے گی لیکن اسقدر سادہ اور آسان طریقہ کار کے باوجود سعودی نوجوان ان ملازمتوں میں بالکل دلچسپی نہیں لے رہے۔