نوجوان سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو سیاسی ہتھیار بنالیں : ملالہ یوسفزئی
میکسیکوسٹی (ویب ڈیسک)نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو سیاسی ہتھیارکے طور پر استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ اس ہتھیار سے مساوات، خواتین کے حقوق اور تعلیم کیلئے بہت کام کیاجاسکتاہے۔
میکسیکوسٹی کے مونٹری انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ ہائیر ایجوکیشن میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران20سالہ ملالہ نے کہاسوشل میڈیا پر امتیازی سلوک یاتفریق ایک نقصان دہ چیز ہے اگر یہ قائم رہتی ہے تو لوگ مسلمانوں ،میکسیکن یاکیتھولک سے نفرت کے بارے میں سوچتے ہیں۔سوشل میڈیا کاشکریہ کہ اس کی وجہ سے اب ملکی سیاست میں زیادہ ملوث ہوسکتے ہیں۔ملالہ نے میڈیاکے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے غیرملکیوں سے نفرت کے اظہار کے بارے میں سوال پر کہاکہ امریکی صدر کا رویہ غلط تھا،لوگ اپنی روایات اور کلچر پر چلتے ہیں وہ نفرت نہیں کرتے کیونکہ نفر ت سے نقصان ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ وہ نیلسن منڈیلا ،مہاتماگاندھی ،مارٹن لوتھر کنگ جونیئر اور دنیاکے ان دوسرے رہنمائوں سے سیکھتی ہیں جنہوں نے امتیازی سلوک کیخلاف لڑے۔
ملالہ نے لاطینی امریکہ میں خواتین کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ انہیں تعلیم حاصل کرنے برابر مواقع ملنے چاہئیں۔انہوں نے لاطینی امریکی کے پناہ گزینوں کے بارے میں بھی اپنی تشویش ظاہر کی جو میکسیکو اور امریکہ کی سرحدوں کے ساتھ بے گھر ہوگئے ہیں۔انہوں نے بچوں کو تعلیم کی راہ پر ڈال کرہرملک بے شمار فوائد حاصل کرسکتاہے۔ملالہ یوسف زئی آج کل آکسفورڈ یونیورسٹی میں فلاسفی ،سیاسات اور اکنامکس کیا تعلیم حاصل کررہی ہیں اور انہوں نے سکول چھوڑنے کے بعد اپناٹوئٹراکاو¿نٹ بنایاہے اور پہلی ٹوئٹ کرنے کے بعد اب تک ان کے 3لاکھ 50ہزار فالورز بن چکے ہیں۔