”ترک حکومت اور داعش میں کوئی فرق نہیں‘ خوفناک الزام لگ گیا

”ترک حکومت اور داعش میں کوئی فرق نہیں‘ خوفناک الزام لگ گیا
”ترک حکومت اور داعش میں کوئی فرق نہیں‘ خوفناک الزام لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی عراق کے ترک کردوں کیلئے بموں کی بوچھار، اجڑے ہوئے گاﺅں اور معصوم جانوں کا ضیاع کوئی نئی بات نہیں، لیکن اس دفعہ انہوں نے جو بات کہی ہے وہ ضرور نئی اور حیران کن ہے۔ اخبار ”دی انڈیپینڈنٹ“ کے مطابق عراقی کردستان میں پناہ گزین ترک کردوں کا کہنا ہے کہ پہلے داعش نے ان کے گھر اجاڑے اور اب ترک فضائیہ کی بمباری نے انہیں اپنے گھر چھوڑ کر پہاڑوں میں پناہ لینے پر مجبور کردیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ ایپلی کیشن ڈائون لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں۔ http://goo.gl/632fwA
آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے وزٹ کریں:  https://appsto.re/pk/6Y-yF.i
ترک کردوں کا کہنا ہے کہ اب ان کیلئے ”ترکی اور داعش میں کوئی فرق نہیں رہا۔“ ترک فضائیہ شمالی عراق میں PKK باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنارہی ہے، جنہوں نے دو سالہ جنگ بندی کے بعد ایک دفعہ پھر ترکی کے خلاف ہتھیار اٹھالئے ہیں۔ مقامی ترک کردوں کا کہنا ہے کہ ترک فضائیہ کی بمباری نے ان کے گھر برباد کردئیے ہیں اور ہلاکتیں ہورہی ہیں۔ دوسری جانب ترکی کا کہنا ہے کہ شام اور PKK میں داعش کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے اور فضائی کاروائی میں عام شہریوں کی ہلاکت کی خبروں کو بھی بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔