سعودی عرب میں اے ٹی ایم استعمال کرنے والوں کیلئے تشویشناک خبر، بڑی پابندی لگ گئی
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) صارفین کے قرضہ جات سے متعلق مسائل پر قابو پانے کیلئے سعودی عریبین مانیٹری ایجنسی (SAMA) نے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بینکوں سے کیش نکالنے پر پابندی کو مزید سخت کردیا ہے۔
”عرب نیوز“ کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے صارفین اپنے ماہانہ کریڈٹ کارڈ اخراجات کی 50 فیصد رقم بطور ایڈوانس نکلواسکتے تھے۔ گزشتہ جمعرات سے یہ حد کم کرکے 30 فیصد کردی گئی ہے۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 50 فیصد تک ایڈوانس رقم نکلوانے کی صورت میں صارفین کو بھاری فیسیں اداکرنا پڑتی تھیں اور وہ ادائیگیوں میں مشکلات کی وجہ سے بھاری جرمانوں اور مسلسل بڑھتے قرضے کے چکر میں پھنس جاتے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے رقم نکلوانے کی مد میں کمی سے بینکوں کی بجائے صارفین کو فائدہ ہوگا۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے وزٹ کریں: http://goo.gl/632fwA
آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے وزٹ کریں: https://appsto.re/pk/6Y-yF.i