بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے سربراہ مطیع الرحمان نظامی نے سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کی اپیل دائر کر دی،
ڈھاکا(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے سربراہ مطیع الرحمان نظامی نے سپریم کورٹ میں جنگی جرائم پر ملنے والی سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کی اپیل دائر کر دی،1971 کی جنگ آزادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے 2010 میں قائم ہونے والے خصوصی ٹربیونل نے گزشتہ سال اکتوبر میں مطیع الرحمان کو سزائے موت سنائی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے سربراہ مطیع الرحمان نظامی نے جنگی جرائم پر ملنے والی سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کےلئے اپیل دائر کردی ہے ۔نظامی کے وکیل محبوب حسین کاکہنا ہے کہ انہوں نے اپنے موکل کی عمر اور جسمانی صحت دیکھتے ہوئے سزا کی شدت کم کرنے کیلئے اپیل دائر کی ہے۔محبو ب حسین نے کہا ’سرکاری ریکارڈ میں نظامی کی عمر 73 سال ہے لیکن حقیقت میں ان کی عمراس سے زیادہ ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ مہینے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے دو اپوزیشن لیڈروں علی احسن مجاہد اور صلاح الدین قدیر چوہدری کو جنگی جرائم کی پاداش میں سزائے موت دی گئی تھی۔