نوازشریف کیسے ہیں ؟ بھارتی وزیر اعظم مودی کااپنے پاکستانی ہم منصب کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار

نوازشریف کیسے ہیں ؟ بھارتی وزیر اعظم مودی کااپنے پاکستانی ہم منصب کیلئے نیک ...
نوازشریف کیسے ہیں ؟ بھارتی وزیر اعظم مودی کااپنے پاکستانی ہم منصب کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر خارجہ سرتاج عزیز ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئے جہاں انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے دیئے گئے عشایئے میں شرکت کی۔اس موقع پر مختصر ملاقات کے دوران بھارتی وزیراعظم نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے وزیراعظم نواز شریف کی خیریت بھی دریافت کی اور نیک تمناﺅں کا بھی اظہار کیا ۔
تفصیل کے مطابق بھارتی شہر امرتسر میں دو روزہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس جاری ہے جس میں پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز شرکت کریں گے۔ اعلان کردہ شیڈول کے مطابق مشیر خارجہ کو اتوار کے روز بھارت جانا تھا تاہم ان کا شیڈول اچانک تبدیل کردیا گیا جس کے تحت وہ ہفتے کو ہی بھارت پہنچ گئے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نور خان ایئربیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے بھارت کے شہر امرتسر پہنچے ہیں۔

’اوئے کچھ کر گزر‘ پاکستان کی پہلی آن لائن فلم

دفتر خارجہ کے مطابق بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے سرتاج عزیز کا استقبال کیا اس موقع پر پاکستانی وزارت خارجہ امور کے حکام اور ہارٹ آف ایشیا کے جوائنٹ سیکریٹری بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی رہائش گاہ پر گلدستہ بھجوایا اور ان کی صحت یابی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے شرکا کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھی شرکت کی ،اس موقع پر سرتاج عزیز اور نریندر مودی کے درمیان غیر رسمی مختصر ملاقات ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا، نریندری مودی نے سرتاج عزیز سے وزیراعظم نوازشریف کی خیریت دریافت کی جب کہ مشیر خارجہ نے وزیراعظم کا پیغام ان کے بھارتی ہم منصب کو پہنچایا۔ نریندر مودی نے بھی سرتاج عزیز سے گفتگو میں وزیراعظم نوازشریف کے لیے سلام اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
پاکستانی ہائی کمشنر عبداباسط نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے مختصر بات چیت ہوئی ہے،ایرنی وزیرخارجہ جواد ظریف سے مشیر خارجہ کی ملاقات بھی ہوئی ہے،مشیر خارجہ نے نریندر مودی سے علیحدہ ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی ہے، کانفرنس میں کلیدی خطاب کریں گے،پاکستان ،افغانستان کے حوالے سے  اپنا موقف پیش کرینگے،پاکستان کی خواہش ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو۔

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس۔۔خطے میں امن کی شمع
یاد رہے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج طبیعت ناساز ہونے کے باعث کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گی،مشیر خارجہ نے کی خیریت دریافت کی ہے اور ان کیلئے گلدستہ بھجوایا ہے ۔واضح رہے کہ بھارتی اور افغانستان نے پاکستان میں منعقد سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا تھا تاہم اس کے باوجود پاکستان کی جانب سے مشیر خارجہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔