ولادی میر پیوٹن ”اسرائیل کے پرسن آف دی ایئر “ منتخب ، انجیلا مرکل کا فہرست میں دوسرا ، نیتن یاہو کا تیسرا نمبر

ولادی میر پیوٹن ”اسرائیل کے پرسن آف دی ایئر “ منتخب ، انجیلا مرکل کا فہرست ...
ولادی میر پیوٹن ”اسرائیل کے پرسن آف دی ایئر “ منتخب ، انجیلا مرکل کا فہرست میں دوسرا ، نیتن یاہو کا تیسرا نمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

یروشلم،بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کہ آدھے سے زائد روسی شہریوں نے صدر ولادی میر پیوٹن کو ”پرسن آف دی ایئر“ منتخب کیا ہو۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن اسرائیل میں بھی یکساں مقبول ہیں اور اسرائیلیوں نے ولادی میر پیوٹن کو ”پرسن آف دی ایئر“ چُنا ہے ۔
سرکاری خبر ایجنسی زنہوا کے مطابق اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے میں 29فیصد رائے ولادی میر پیوٹن کے حق میں آئی جب فہرست میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل دوسرے نمبر پر ہیں ۔نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2015میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی شخصیت سے اسرائیل کے شہری خاصے متاثر رہے ۔ بتایا گیا ہے کہ 16فیصد لوگوں نے انجیلا مرکل کے حق میں رائے دی جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم کو محض 16فیصد لوگوں نے ووٹ دیا۔یاد رہے کہ نومبر 2015میں فنانشنل میگزین فوربز میں دنیا کے طاقتور ترین سربراہان مملکت میں پیوٹن مسلسل تیسرے برس سرفہرست تھے۔