’2017ءمیں چین چند مسلمان ممالک کے ساتھ مل کر عیسائی ممالک کو ۔۔۔‘ وہ آدمی جس نے 500 سال قبل 9/11 حملوں کی درست پیشنگوئی کی تھی، اُس نے چین اور مسلمان ممالک کے بارے میں کیا کہا تھا؟ جان کر مغربی ممالک میں کھلبلی مچ گئی

’2017ءمیں چین چند مسلمان ممالک کے ساتھ مل کر عیسائی ممالک کو ۔۔۔‘ وہ آدمی جس ...
’2017ءمیں چین چند مسلمان ممالک کے ساتھ مل کر عیسائی ممالک کو ۔۔۔‘ وہ آدمی جس نے 500 سال قبل 9/11 حملوں کی درست پیشنگوئی کی تھی، اُس نے چین اور مسلمان ممالک کے بارے میں کیا کہا تھا؟ جان کر مغربی ممالک میں کھلبلی مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی ماہر علم نجوم نوسٹراڈیمس 1503ءمیں پیدا ہوئے اور 1566ءمیں ان کا انتقال ہوا۔ اپنی زندگی میں انہوں نے آئندہ دنیا کے لیے سینکڑوں پیش گوئیاں کی تھیں جو آج بھی اکثرزیربحث رہتی ہیں۔ اگرچہ ان میں سے بعض غلط نکلیں لیکن اکثر حیران کن حد تک درست ثابت ہوئیں۔انہوں نے 2017ءکے متعلق بھی کئی پیش گوئیاں کر رکھی ہیں جو انتہائی خطرناک ہیں اور اگر وہ پوری ہو گئیں تو دنیا تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گی۔برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق نوسٹراڈیمس سوسائٹی آف امریکہ کا کہنا ہے کہ ”نوسٹراڈیمس نے پیش گوئی کر رکھی ہے کہ 2017ءمیں چین چندعیسائی ممالک کو تباہ کرنے کے لیے کچھ مسلمان ممالک کے ساتھ اتحاد بنائے گا۔ اس سال یورپی یونین ٹوٹ جائے گی، جس کے باعث اٹلی کو شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔شمالی اور جنوبی کوریا دوبارہ متحد ہو کر ایک ملک بن جائیں گے، چین دنیا بھر میں بڑے اقدامات اٹھائے گا۔“ نوسٹراڈیمس کی 2017ءکے حوالے سے سب سے خطرناک پیش گوئی یہ ہے کہ ”اس سال تیسری عالمی جنگ شروع ہو گی۔“ نوسٹراڈیمس سوسائٹی آف امریکہ کی طرف سے ان پیش گوئیوں پر مبنی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کیے جانے سے بہت سوں کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ اب تک یہ ویڈیو 14لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔