پٹھان کوٹ حملہ، بھارتی وزارت خارجہ پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے پر بضد، اپنی ہی ایجنسی کا بیان مسترد کر دیا
نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزارت خارجہ ہٹ دھرمی سے باز نہ آئی اور پٹھان کوٹ حملے پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے پر بضد ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کے ڈی جی کا بیان مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ پٹھان کوٹ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی انویسٹی گیشن ایجنسی این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے پٹھان کوٹ حملے سے متعلق پاکستان کو کلین چٹ دی اور کہا کہ اس حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے لیکن بھارتی وزارت خارجہ کو یہ بیان ہضم نہیں ہو رہا اور وہ پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے پر بضد ہے۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں