’بھارتی فوج کا پاکستان پر بڑا حملہ، ڈھیروں چوکیاں تباہ۔۔۔‘ بھارتی میڈیا نے یہ خبر چلائی تو آگے سے بھارتی فوج نے کیا جواب دے دیا؟ جان کر بھارتی شرم سے پانی پانی ہوگئے
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر میں مبینہ طور پر دو بھارتی فوجیوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں اور بھارتی میڈیا نے حسب روایت ان کا مدعا بھی پاک فوج پر ڈال دیا، جس کے بعد بھارتی عوام کی طرف سے پاکستان سے بدلہ لینے کی مہم شروع کر دی گئی۔ سوشل میڈیا پر بھی ”بدلہ لو“ کے ٹرینڈ سرفہرست رہے۔ من گھڑت خبریں چلانے کے حوالے سے دنیا بھر میں بدنام بھارتی میڈیا نے اب کی بار بھی ایک ایسی خبر چلا دی کہ خود بھارتی فوج ہی کو اسے ڈانٹ پلانی پڑ گئی۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متعدد بھارتی ٹی وی چینلز نے خبر چلائی کی ”بھارتی فوج نے مسخ شدہ لاشوں کا بدلہ لینے کے لیے پاکستان پر بڑا حملہ کر دیا ہے اور اس کی ڈھیروں چوکیاں تباہ کر دی ہیں۔“
’بھارتی فوج ایک بزدل فوج ہے کیونکہ اس نے۔۔۔‘ بھارتی فوج کی ایسی حرکت کہ دنیا کے معروف ترین اخبار نے بزدلی کا سرٹیفکیٹ دے دیا، پوری دنیا کے سامنے شرم سے پانی پانی کردیا
اس من گھڑت خبر کے چلنے کی دیر تھی کہ بھارتی فوج درمیان میں کود پڑی اور اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ”بھارتی فوج نے پاکستان پر کوئی حملہ نہیں کیا۔ ہمارا میڈیا جس طرف رجحان ہو بے اختیار لڑھکتا چلا جاتا ہے اور خبر کی تصدیق کرنا بھی گوارہ نہیں کرتا۔میڈیا کو ایسی خبر چلانے سے پہلے ہم سے پوچھنا چاہیے۔ ہم ضرور بدلہ لیں گے اور جب بھی لیں گے اس کا آفیشل بیان بھی جاری کریں گے۔“بھارتی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ”کسی بھی آرمی ایکشن سے پہلے بہت منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم انہیں فوجیوں کی لاشیں مسخ کرنے کا جواب دیں گے لیکن مناسب وقت اور جگہ پر۔“
واضح رہے کہ پاکستان کی طرف سے بھارتی فوجیوں کی لاشیں مسخ کرنے کی من گھڑت خبر کی تردید کی جا چکی ہے لیکن بھارتی فوجی ترجمان کی مذکورہ گفتگو سے لگتا ہے کہ وہ بھی اپنے ’رجحان‘ کے پیچھے ہی لڑھک رہے ہیں اور پاکستان کی تردید کے باوجود مسخ شدہ لاشوں کا ذمہ دار پاکستان ہی کو قرار دے رہے ہیں۔