ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں: برطانوی وزیر خارجہ

ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں: برطانوی وزیر خارجہ
ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں: برطانوی وزیر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن( آن لائن) برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

دنیا ایک بار پھر بڑی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے: پوپ فرانسس کا خدشہ
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بورس جانسن کابرطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں خارجہ امور کی کمیٹی کے اجلاس میں کہناتھا کہ حکومت ان برطانوی کمپنیوں کی حمایت کرے گی جو ایران کے خلاف امریکی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کی وجہ سے تشویش میں ہیں۔برطانوی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نہیں چاہتی کہ دوبارہ پہلی والی صورت حال پیدا ہو اورنہ حکومت یہ چاہتی ہے کہ امریکا کے نئے اقدامات ایٹمی معاہدے پر اثر انداز ہوں۔