دمشق ، پولیس سٹیشن پر 2خود کش بم حملے ،15 ہلاک
دمشق(این این آئی)شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک پولیس سٹیشن پر2 خودکش بمباروں نے حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں متعدد شہریوں سمیت 15 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔
شدید دماغی تناؤ،رنویر سنگھ کاماہرین نفسیات سے رابطہ
غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق 4 جنگجوؤں نے پولیس سٹیشن پر حملہ کیا اور اس میں 10 سے زیادہ افرا د ہلاک ہوگئے جبکہ روس کی نیوز ایجنسی نے واقعے میں 15 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔شام کے وزیر داخلہ محمد الشعار نے کہا کہ جنگجوؤں نے دمشق کے علاقے المیدان میں واقع پولیس سٹیشن پر حملہ کیا تھا اور ان کی وہاں پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی ۔انھوں نے مزید بتایا کہ ایک حملہ آور نے پہلے پولیس سٹیشن کے مرکزی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑایا تھا اور دوسرے نے پہلی منزل پر اپنے دھماکا خیز مواد سے دھماکا کیا تاہم فوری طور پر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے لیکن اس سے پہلے داعش اور تحریر الشام جنگجو گروپ دمشق میں خود کش بم حملوں کی ذمے داری قبول کرتا رہا ہے۔