یمن کی مسجد میں خودکش حملہ‘ گاڑ ی پر فائرنگ‘ ریڈ کراس کے 2 اہلکاروں سمیت 30 جاں بحق

یمن کی مسجد میں خودکش حملہ‘ گاڑ ی پر فائرنگ‘ ریڈ کراس کے 2 اہلکاروں سمیت 30 ...
یمن کی مسجد میں خودکش حملہ‘ گاڑ ی پر فائرنگ‘ ریڈ کراس کے 2 اہلکاروں سمیت 30 جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعاء (آئی این پی) یمنی دارالحکومت صنعاء میں مسجد پر ہونے والے دو خودکش حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 28 تک پہنچ گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 75 بتائی جاتی ہے ، دوسری جانب شدت پسند تنظیم داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق یمنی دارالحکومت صنعاء میں واقع ایک مسجد پر ہونے والے دو خود کش حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 28 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد تقریبا75 بتائی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک حملہ آور نے ایک خود کش جیکٹ پہنی ہوئی تھی جبکہ دوسرا بارود سے لدی ایک گاڑی میں سوار تھا۔ پہلے حملہ آور کی طرف سے دھماکے کے بعد دوسرے حملہ آور نے اس وقت اپنی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا، جب نمازی مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔حالیہ مہینوں کے دوران داعش یمن میں متعدد خونریز حملے کر چکی ہے۔
دوسری جانب شدت پسند تنظیم داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ داعش" کی جانب سے "ٹویٹر" پر جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شمالی صنعاء میں بدھ کے روز الجراف کالونی کی مسجد الموید میں دھماکے تنظیم کے دو خود کش بمباروں نے کئے ہیں جن کے نتیجے میں 20 حوثی ہلاک ہوگئے ہیں۔