ایران پر عائد پابندیاں مکمل طور پر ہٹائی جائیں،آیت اللہ خامنہ ای
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک )ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کو مکمل طور پر ہٹا لیاجائے نہ کہ انہیں ملتوی رکھا جائے۔ ایران کی پارلیمانی رہنماﺅں کے نام اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو خود فیصلہ کرنا ہے کہ 6 سپر پاورز کی ساتھ طے کی گئی نیوکلئیر ڈیل ہونی چاہئے یا نہیں لیکن اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہماری امریکہ کے ساتھ صرف نیوکلئیر پر ڈیل ہوئی ہے اس کی عراق اور شام پر پالیسیوں کی کبھی بھی حمایت نہیں کریں گے۔