شمالی کوریا کے ہیکرز کا 18ممالک کے بینکوں اور کاروباری اداروں پر سائبر حملہ ، 81بلین ڈالر سے زائد رقوم چوری کر لیں

شمالی کوریا کے ہیکرز کا 18ممالک کے بینکوں اور کاروباری اداروں پر سائبر حملہ ، ...
شمالی کوریا کے ہیکرز کا 18ممالک کے بینکوں اور کاروباری اداروں پر سائبر حملہ ، 81بلین ڈالر سے زائد رقوم چوری کر لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن) روسی محققین نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ہیکرز نے دنیا بھر کے کاروباری اداروں کو اپنے نشانے پر رکھ لیا ہے۔ ہیکرزنے 18ممالک کے بینکوں اور کاروباری اداروں پر سائبر حملے کرکے 81بلین ڈالر سے زائد رقوم چوری کیں۔

قیام پاکستان سے ایک سال پہلے کا ملی نغمہ ، سن کر آپ کے جذبہ حب الوطنی کی بھی تسکین ہوگی
سی این این کے مطابق پولینڈ، ہندوستان، تھائی لینڈ اور نائیجریا کے بینکوں جبکہ کوسٹا ریکا، ایتھوپیا، گیبون ، کینیا، ملائیشیا، عراق، تائیوان اور انڈونیشیا کے کاروباری اداروں پر حملے کئے گئے۔ ہیکنگ کرنے والے تمام افراد کے آئی پی ایڈریس شمالی کوریا کے تھے۔سیکورٹی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ہیکرز 18ممالک میں بینکوں سے پیسے چوری کرکے اپنے ایٹمی پروگرام کو آگے بڑھانے کے لئے استعمال کر رہے ہیں ۔”لازرس“ نامی آپریشن کے ذریعے ہیکرز نے یورپ ، جنوبی و وسطی امریکہ ، افریقہ ،ہندوستان اور مشرق وسطیٰ کے بینکوں پر حملے کئے گئے۔

سنگا پور کی عدالت نے جمعہ کے خطبہ میں عیسائیوں اور یہودیوں کے خلاف’’ اللہ سے مددمانگنے ‘‘پر بھارتی نژاد عالم دین کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
سائبر سیکورٹی کے ادارے ”کیسپرسکائی “کے مطابق ان کے پاس اس کے واضح ثبوت ہیں کہ بنگلہ دیش کے سینٹرل بینک اور امریکہ کے فیڈرل ریزرو بینک نیویارک پر سائبر حملے کر کے81بلین ڈالر چرائے۔سیکورٹی ماہرین کے مطابق بینکوں سے اس طریقے سے چرائی جانے والی رقم شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کو آگے بڑھانے کے لئے استعمال کی جائے گی۔

جماعت الاحرار کے 8دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیے
شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی جانب سے بینکوں کو ہیک کرنے کے الزامات کی تردید کی ہے ۔