شام میں اسدی فوج انسانیت کا سبق بھول گئی، عدلیب شہر میں زہریلی گیس کا حملہ 11بچوں سمیت 100افراد جاں بحق400سے زائد زخمی

شام میں اسدی فوج انسانیت کا سبق بھول گئی، عدلیب شہر میں زہریلی گیس کا حملہ ...
شام میں اسدی فوج انسانیت کا سبق بھول گئی، عدلیب شہر میں زہریلی گیس کا حملہ 11بچوں سمیت 100افراد جاں بحق400سے زائد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیروت(ڈیلی پاکستان آن لائن) شام کے شمال مغربی عدلیب صوبے میں آج مشتبہ زہریلی گیس کے حملے میں11 بچوں سمیت 100افرادجاں بحق400 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق  شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران انتہائی ہولناک سانحہ پیش آیا  ہے جب فوج کی طرف سے باغیوں کے زیر قبضہ شہر خان شیخون میں زہریلی کیمیکل گیس کا شدید حملہ کیا گیا جس سے کمسن اور نو عمر بچوں سے سمیت 100افراد جاں بحق اور 400سے زائد شہری زخمی ہو گئے ،کہا جا رہا ہے کہ یہ حملہ اسدی فوج یا پھر روسی جیٹ طیاروں نے کیا تاہم اسدی فوج نے اس حملے سے یکسر لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان شیخون شہر میں کسی بھی کیمیائی ہتھیار سے حملہ نہیں کیا گیا ۔

شامی فوج نے کہا کہ ہم نے نہ ہی پہلے ایسا حملہ کیا ہے اور نہ ہی مستقبل میں اس طرح کا کوئی حملہ کریں گے۔دوسری طرف سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق یہ حملہ باغیوں کے قبضے والے خان شیخون شہر میں شامی حکومت یا روسی جیٹ کی جانب سے کیا گیا ہے،حملے کے بعد بہت سے لوگوں کا دم گھٹنے لگا اور متعدد افراد بیہوش ہو گئے ،جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں معصوم اور ننھے منے بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد بتائی جا رہی ہے ۔ آبزرویٹری نے میڈیکل ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حملے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ حملہ زہریلی گیس سے کیا گیا ہے۔دوسری طرف ایک شامی فوجی ذرائع نے کہا کہ گزشتہ ہفتے حکومت پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ حکومت کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے جو کہ سچ سے دورہے۔ایک اور غیر ملکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ حملے میں 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 150 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔