کشمیر میں بدامنی ہمارے اپنے فیصلوں کا نتیجہ ،پاکستان ذمہ دار نہیں: سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمرعبداللہ کا اعتراف
سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے سابقکٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے بھارتی سرکار پر ایک بار پھر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں حالات کی خرابی کا ذمہ دار صرف پاکستان کو نہیں ٹھہرایا جاسکتا، کشمیر میں بدامنی پاکستان نے نہیں پیدا کی ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر میں حالات کی خرابی سے متعلق پاکستان پر الزام لگا کر غلط تاثر دیا جاتا ہے، بھارتی سرکار ہمیشہ اپنے آپ کو بچاتی ہے، الزام پاکستان پر ڈالنا ان کے لیے آسان حربہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بارہا بھارتی حکومت کو سمجھایا ہے کہ کشمیر میں بے امنی پاکستان نے پیدا نہیں کی، یہ ہمارے اپنے فیصلوں کا نتیجہ ہے، حالات کی بہتری کے لیے بھارتی سرکار کشمیریوں سے کئے اپنے وعدے پورے کرے۔