دولت اسلامیہ کی نئی ویڈیو میں پانچ برطانوی جاسوس ہلاک
لندن(این این آئی)خود کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکا اور ایک آدمی برطانوی لہجے بول رہے ہیں اس ویڈیو میں برطانیہ کے لیے جاسوسی کرنے والے پانچ افراد کی ہلاکت دکھائی گئی ٗ ویڈیو دس منٹ کے دورانیے پر مشتمل ہے ٗویڈیو میں موجود شخص برطانیہ پر حملوں کی دھمکی دیتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ ڈیویڈ کیمرون کے نام پیغام ہے بعد میں ایک لڑکا دکھائی دیتا ہے جس کی آزاد ذرائع سے کوئی شناخت نہیں ہو سکی ٗ وہ غیر مسلموں کو مارنے کے بارے میں بات کرتا ہے۔دوسری جانب برطانیہ کے دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ اس ویڈیو میں موجود مواد کا جائزہ لے رہے ہیں۔ نئی ویڈیو میں پانچ مردوں کو دکھایا گیا جنھوں نے جمپ سوٹ پہن رکھے تھے ان کے جرم کے بارے میں بتانے کے بعد کسی صحرا کے منظر میں ان کے سر اور پشت پر گولیاں مارے جاتے ہوئے دکھایا گیا ۔