سعودی بادشاہ کی خفیہ بیوی کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا، کروڑوں کی مالک بن گئی

سعودی بادشاہ کی خفیہ بیوی کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا، کروڑوں کی مالک بن ...
سعودی بادشاہ کی خفیہ بیوی کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا، کروڑوں کی مالک بن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) مرحوم سا بق سعودی فرمانروا شاہ فہد کی سابقہ اہلیہ ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون نے برطانیہ کی ایک عدالت میں اپنے مبینہ بیٹے کے خلاف کروڑوں برطانوی پاؤنڈ کا مقدمہ جیت لیا ہے۔ لندن ہائی کورٹ کے جج پیٹر سمتھ نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ جانان ہرب نامی خاتون 15 ملین برطانوی پاؤنڈ (تقریباً اڑھائی ارب پاکستانی روپے) وصول کرنے کی حقدار ہے جبکہ لندن میں واقع دو قیمتی رہائش گاہوں پر اس کے حق کو بھی عدالت نے تسلیم کیا، جن کی قیمت تقریباً 75 کروڑ روپے ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مرحوم سعودی فرمانروا کے بیٹے پرنس عبدالعزیز بن فہد نے مذکورہ خاتون کے ساتھ کئے گئے وعدے کی پاسداری کا عہد کیا تھا، جس کے مطابق تاعمر ان کی ضروریات کا خیال رکھا جانا تھا۔

مزید جانئے: آرمی چیف کا دورہ، سعودی ہم منصب سے ملاقات: دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
فلسطینی نژاد جانان اب برطانوی شہری ہیں۔ اگر سعودی شہزادے کی طرف سے کورٹ آف اپیل میں جانے کا فیصلہ نہیں کیا جاتا تو وہ خاتون کو 28 دنوں کے دوران ادائیگی کرنے کے پابند ہوں گے۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ 1968ء میں جب وہ 19 سال کی تھیں تو اس وقت کے سعودی وزیر داخلہ پرنس فہد نے ان سے خفیہ شادی کی تھی، جو بعد میں مملکت کے سربراہ بھی بنے۔