ایک ہی دن میں یورپ میں داخل ہونے والے غیرقانونی تارکین وطن کی اتنی بڑی تعداد کہ جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے، نیا ریکارڈ بن گیا

ایک ہی دن میں یورپ میں داخل ہونے والے غیرقانونی تارکین وطن کی اتنی بڑی تعداد ...
ایک ہی دن میں یورپ میں داخل ہونے والے غیرقانونی تارکین وطن کی اتنی بڑی تعداد کہ جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے، نیا ریکارڈ بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم (نیوز ڈیسک)مشرق وسطیٰ میں جاری خون ریزی سے جان بچا کر یورپ کا رُخ کرنے والے تارکین وطن کے ساتھ کیسے کیسے اندوہناک حادثات پیش آ رہے ہیں اس کا اندازہ گزشتہ ایک روز کے دوران بحیرہ روم سے نکالی جانے والی لاشوں کی حیرت انگیز تعداد سے لگایا جا سکتا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق لیبیائی اور اطالوی ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز بحیرہ روم سے چھ ہزار سے زائد تارکین وطن کو ریسکیو کیا گیا جبکہ 22افراد کی موت ہوچکی تھی۔ اطالوی کوسٹ گارڈکے مطابق نو مردہ افراد کی لاشیں سمندر سے نکالی گئیں جبکہ لیبیائی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دارالحکومت تریپولی کے ساحل پر 11لاشیں ملیں۔ اطالوی کوسٹ گارڈ کے ایک بحری جہاز نے 725 ایسے تارکین وطن کو ریسکیو کیا جو ایک ہی کشتی پر سوار تھے اور انہیں بروقت امداد نہ ملتی تو یقینا یہ بھی ڈوب پر ہلاک ہوجاتے۔

چین میں ایک جوڑا نصف صدی سے غار میں رہائش پذیر
لیبیا کے ساحل سے تقریباً 30 میل کی دوری پر کئے گئے ریسکیو آپریشن میں 10 بحری جہازوں، کوسٹ گارڈ اور نیوی کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ اطالوی بحریہ کی کشتیوں نے بھی 450 سے زائد افراد کی جان بچائی۔ بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین کے مطاق اٹلی کے ساحلوں پر اب تک 1لاکھ 32ہزار مہاجرین پہنچ چکے ہیں جبکہ رواں سال کے آغاز سے لے کر اب تک تین ہزار سے زائد افراد اٹلی پہنچے ہیں۔ ان کی اکثریت شام اور لیبیا سے تعلق رکھتی ہے اور یہ اپنے ممالک میں جاری خانہ جنگی کے باعث اپنے گھر اور کاروبار چھوڑ کر زندگی بچانے کے لئے یورپ کا رُخ کررہے ہیں۔