سابق امریکی صدر پر بھی وہ الزام لگ گیا جو عمران خان پر کافی عرصے سے لگ رہا ہے، ہیلری شدید پریشان

سابق امریکی صدر پر بھی وہ الزام لگ گیا جو عمران خان پر کافی عرصے سے لگ رہا ہے، ...
سابق امریکی صدر پر بھی وہ الزام لگ گیا جو عمران خان پر کافی عرصے سے لگ رہا ہے، ہیلری شدید پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے جنسی سکینڈل ان کے دور صدارت میں تو ان کی رسوائی کا سبب بنتے ہی رہے لیکن لگتاہے کہ ان کے کالے کرتوت اب ان کی اہلیہ ہیلری کلنٹن کے صدارتی خواب کی راہ میں بھی بڑی رکاوٹ بننے والے ہیں۔ بیچاری ہیلری کلنٹن کو ایک جانب ری پبلکن پارٹی کے منہ پھٹ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حملوں کا سامنا ہے تو دوسری جانب ان کے اپنے خاوند کے ماضی کا ایک اور سیاہ باب کھل کر سامنے آگیا ہے۔ ہیلری کلنٹن کے لئے یہ ڈراﺅنا خواب ایک نوجوان ڈینی ولیمز کی صورت میں دنیا کے سامنے آیا ہے، جس کی عمر 30سال ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی ناجائز اولاد ہے۔ اس نے فیس بک پر ایک پیج کا آغاز کردیا ہے جس کا نام ڈینی ویلمز کلنٹن رکھا ہے اور یہ نوجوان مطالبہ کررہا ہے کہ بل کلنٹن اسے اپنا بیٹا تسلیم کریں۔

معروف ترین خاتون گلوکارہ برہنہ ہوکر ہیلری کلنٹن کے لئے ایسا کام کرنے لگی کہ جان کر سادی دنیا حیرت میں ڈوب گئی
ڈینی ویلمز کے سامنے آتے ہی ایک بار پھر وہ کہانی امریکی میڈیا کی زینت بن گئی ہے جسے 1985ءمیں اس وقت آرکنسا کے گورنر بل کلنٹن کے دباﺅ پر دبادیا گیا تھا۔ یہ کہانی ایک جسم فروش خاتون بوبی کے این ولیمز نے دنیا کے سامنے بیان کی تھی۔ بوبی کا کہنا تھا کہ ایک دن گورنر کلنٹن جاگنگ کرتے ہوئے اس کے گھر کے پاس سے گزرے اور اس پر نظر پڑتے ہی رک گئے اور پھر اس کے پاس آکر ہیلو ہائے کی۔ بوبی کا کہنا تھا کہ اگلے دن گورنر کلنٹن پھر اسی جانب جاگنگ کرنے کے بہانے آئے اور انہیں اپنے ساتھ لے کر قریبی جھاڑیوں میں چلے گئے، جہاں انہوں نے جسمانی تعلق استوار کیا اور اس کے بدلے 200ڈالر (تقریباً 20 ہزر پاکستانی روپے) بھی ادا کئے۔ بوبی کے مطابق اس کے بعد یہ سلسلہ چلتا رہا اور بالآخر وہ حاملہ ہوگئیں، لیکن بل کلنٹن نے ناصرف یہ ماننے سے انکار کردیا کہ بوبی کے پیٹ میں اس کا بچہ تھا بلکہ گورنر ہاﺅس کے دباﺅ پر بوبی کو جیل بھی ڈلوادیا گیا۔
دسمبر 1985ءمیں بوبی کے ہاں ایک بیٹے نے جنم لیا جو اب 30 سال کا ہوچکا ہے اور ایک بار پھر دنیا کے سامنے آچکا ہے اور اپنے مبینہ والد بل کلنٹن سے مطالبہ کررہا ہے کہ وہ اسے اپنابیٹا تسلیم کریں۔ نوجوان ڈینی کا کہنا ہے کہ وہ کلنٹن خاندان سے کچھ نہیں مانگتا اور نہ ہی اپنی سوتیلی بہن چیلسی کلنٹن سے ملنے کا خواہشمند ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ صرف اپنے باپ بل کلنٹن سے مل کر انہیں ایک بار ابو کہنا چاہتا ہے۔