برطانیہ کا مزید تارکین وطن قبول نہ کرنے کا اعلان

برطانیہ کا مزید تارکین وطن قبول نہ کرنے کا اعلان
برطانیہ کا مزید تارکین وطن قبول نہ کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (آئی این پی) برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے مزید تارکین وطن قبول کرنے کی درخواست کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک پہلے ہی شام کے حقیقی مہاجرین کو سیاسی پناہ دے چکا ہے مزید مہاجرین قبول نہیں کریں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ برطانیہ مزید مہاجرین قبول نہیں کرے گا،برطانیہ پہلے ہی شام کے حقیقی مہاجرین کو سیاسی پناہ دے چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان علاقوں میں استحکام لایا جائے، جہاں سے یہ لوگ نقل مکانی کر کے یورپ پہنچ رہے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں کے دوران تارکین وطن کی ریکارڈ تعداد یورپ پہنچی ہے، جس کے بعد تمام یورپی ملکوں سے یہ بوجھ اٹھانے کی اپیل کی گئی تھی۔