ملا اختر منصور کے مخالف دھڑے کا اجلاس ،ملا یعقوب کو افغان طالبان کا نیا امیر منتخب کرنے پر غور

ملا اختر منصور کے مخالف دھڑے کا اجلاس ،ملا یعقوب کو افغان طالبان کا نیا امیر ...
ملا اختر منصور کے مخالف دھڑے کا اجلاس ،ملا یعقوب کو افغان طالبان کا نیا امیر منتخب کرنے پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ،طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور کے مخالف دھڑے نے اختلافات کا حل نکالنے اور نئے امیر کا فیصلہ کر نے کے لئے اجلاس بلا لیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغان طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور کے مخالف دھڑے کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں ملاطیب آغا ،ملا حسن اور ملا عبدالمنان شریک ہیں اورملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب بھی موجود ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملا یعقوب کو نئے افغان طالبان امیر کے طور پرمنتخب کرنے کے لئے غور بھی کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نامعلوم مقام پر بلائے گئے اس اجلاس میں 50شرکاءشامل ہیں ۔