میکسیکو‘سکیورٹی حکام نے منشیات فروش سمگلروں کی ایک اور سرنگ پکڑ لی

میکسیکو‘سکیورٹی حکام نے منشیات فروش سمگلروں کی ایک اور سرنگ پکڑ لی
میکسیکو‘سکیورٹی حکام نے منشیات فروش سمگلروں کی ایک اور سرنگ پکڑ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میکسیکو (این این آئی)میکسیکو میں سکیورٹی حکام نے ایک زیرِ زمین سرنگ دریافت کی ہے جو امریکہ منشیات سمگل کرنے کی غرض سے بنائی گئی تھی۔امریکی سرحد کے قریب واقع شہر تیجوانا ملنے سے والی اس نامکمل سرنگ کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کو سینالاو¿ تنظیم نے بنایا تھا جو دنیا بھر میں منشیات سمگل کرتی ہے۔گذشتہ ماہ میکسیکو کی بدنامِ زمانہ مافیا ڈان اور سینالاو¿ تنظیم کے سربراہ جوکوین گزمین، جو اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے شورٹی کے نام سے مشہور ہیں، جیل سے سرنگ کے ذریعے فرار ہوگئے تھے۔شورٹی جن کا شمار دنیا کے انتہائی مطلوب منشیات کے سمگلروں میں ہوتا ہے کو تا حال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔حکام کا کہنا ہے کہ تیجوانا سے ملنے والی یہ سرنگ تقریباً 400 فٹ طویل ہے۔ اس سرنگ میں روشنی اور ہوا کا انتظام تھا اور وہاں ریل کی پٹری بھی بچھائی گئی تھی۔