کیا داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی موت ہوگئی؟ تنظیم کے رہنماﺅں کو ایسا حکم جاری کردیا گیا کہ پوری دنیا کے کان کھڑے ہوگئے

کیا داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی موت ہوگئی؟ تنظیم کے رہنماﺅں کو ایسا ...
کیا داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی موت ہوگئی؟ تنظیم کے رہنماﺅں کو ایسا حکم جاری کردیا گیا کہ پوری دنیا کے کان کھڑے ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شام و عراق میں برسرپیکار شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے متعلق کچھ عرصے سے کئی افواہیں گردش میں تھیں۔ گزشتہ دنوں داعش کے سرکردہ رہنماﺅں کا ایک اجلاس ہوا ہے جس سے بغدادی کی ہلاکت کی یہ افواہیں زور پکڑ گئی ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ چونکہ ابوبکر البغدادی ہلاک ہو چکے ہیں اس لیے داعش کے یہ سرکردہ رہنماﺅں کا اجلاس ان کے جانشین کا انتخاب کرنے کے لیے منعقد ہواہے۔ لندن کی تنظیم ”سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس“ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ القاعدہ کے تمام بڑے رہنماﺅں کا یہ اجلاس گزشتہ دنوں عراق میں ہوا ہے۔

روس نے بھارت اور افغانستان کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات کی حمایت کر نے سے لاتعلقی کا اظہار کردیا
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ اجلاس بغدادی کا جانشین منتخب کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان کے جانشین کا انتخاب کیوں کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سب سے مضبوط تھیوری یہی ہے کہ عراق کے شہر موصل پر قبضے کی حالیہ جنگ میں ابوبکرالبغدادی ہلاک ہو چکا ہے، جس کے بعد یہ اجلاس بلایاگیا۔ اگر وہ اب بھی زندہ ہے تو یہ کسی کو معلوم نہیں کہ وہ کہاں چھپا ہوا ہے، تاہم اس اجلاس کی خبر کے بعد دنیا اس کی موت کے حوالے سے چوکنا ہو گئی ہے۔گزشتہ ماہ بغدادی کی طرف سے ایک آڈیو پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں انہوں نے اپنے شدت پسندوں کو موصل کی جنگ میں پسپانہ ہونے کی ہدایت کی تھی۔