مسئلہ کشمیر امن و امان کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک انسانی اور سیاسی مسئلہ ہے جوطاقت سے حل نہیں کیا جاسکتا:سید علی گیلانی

مسئلہ کشمیر امن و امان کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک انسانی اور سیاسی مسئلہ ہے ...
مسئلہ کشمیر امن و امان کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک انسانی اور سیاسی مسئلہ ہے جوطاقت سے حل نہیں کیا جاسکتا:سید علی گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک)بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا کہ پولیس مقبوضہ کشمیر میں عام شہریوں کیلئے ایک دہشت کی علامت بن گئی ہے اور وہ نوجوانوں کو گرفتارکرکے سخت تشدد کا نشانہ بنارہی ہے,مسئلہ کشمیر امن و امان کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک انسانی اور سیاسی مسئلہ ہے جوطاقت کے بل بوتے پر حل نہیں کیا جاسکتا۔

ریڈیو پاکستان نیوز کے مطابق بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے پلواما اور پالہالن میں بھارتی پولیس کے چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ پولیس کی دہشت گردی سے مسائل حل نہیں ہونگے بلکہ اس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پولیس تشدد مقبوضہ وادی میں سیاسی ،غیر یقینی صورتحال اور عدم استحکام میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔