بھارتی ریاست اترپردیش میں بس اور ٹرک میں ہولناک تصادم ، 22مسافر ہلاک ، 15زخمی

بھارتی ریاست اترپردیش میں بس اور ٹرک میں ہولناک تصادم ، 22مسافر ہلاک ، 15زخمی
بھارتی ریاست اترپردیش میں بس اور ٹرک میں ہولناک تصادم ، 22مسافر ہلاک ، 15زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹرک اور بس میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 22مسافر ہلاک اور 15زخمی ہوگئے ۔

”دی ٹائمز آف انڈیا “ کے مطابق ریاست اترپردیش میں مسافروں سے بھری بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی ، حادثے کے نتیجے میں بس میں موجود 22مسافر جھلسنے اور زخمی ہونے سے ہلاک ہو گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 15زخمی ہیں ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوری بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی ،دوران سفر بہت سے مسافر سوئے ہوئے تھے جو بس سے باہر نکلنے میں ناکام ہو گئے تاہم یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بس غلط سمت پر جا رہی تھی جس کے باعث یہ سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرائی ۔

سعودی عرب سمیت چار ممالک نے قطر کیساتھ اپنے تعلقات ختم کر دیےکیونکہ۔۔۔

حادثے کے فوری بعد بس کے فیول ٹینک میں دھماکا ہوا اور آگ لگ گی جس نے مسافروں کو نکلنے تک کا موقع نہ دیا ۔مرنے والوں کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے بعض جھلسنے والوں کی حالت تشویشناک ہے ۔